ثاقب چدھڑ کو دھمکیاں،مومنہ اقبال کے منگیتر کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ پنجاب پولیس نے چنیوٹ میں ثاقب چدھڑ کو موبائل فون پر دھمکیاں دینے کا مومنہ اقبال کے متوقع شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق 17 مئی کو تھانہ بھوانہ پولیس نے ثاقب چدھڑ کو موبائل فون پر دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق موبائل نمبر سے ثاقب چدھڑ کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔وکیل ثاقب چدھڑ کے مطابق مومنہ اقبال کے متوقع شوہر کے خلاف مقدمہ درج ہے اور پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ موبائل نمبر پاکپتن کی رہائشی حلیمہ نامی خاتون کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔



