فرانس نےآبنائے ہرمز میں’’نیٹو‘‘کی مخالف کردی

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)فرانس نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے معاملات میں نیٹو کی شمولیت مناسب نہیں۔فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی مشن کے حوالے سے فرانس کا مؤقف واضح اور مستقل ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ شمالی اوقیانوسی معاہدہ صرف شمالی بحرِ اوقیانوس کے خطے سے متعلق ہے اس لیے نیٹو کا دائرۂ کار آبنائے ہرمز یا مشرق وسطیٰ کے تنازعات تک نہیں پھیلایا جانا چاہیے۔فرانسیسی ترجمان نے کہا کہ نیٹو کا بنیادی مقصد شمالی اوقیانوسی خطے کے دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے جبکہ آبنائے ہرمز کی صورتحال ایک الگ جغرافیائی اور سیاسی مسئلہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس حساس خطے میں کسی بھی سیکیورٹی یا بحری مشن کے لیے مختلف سفارتی اور بین الاقوامی فریم ورک زیادہ موزوں ہوسکتے ہیں اس لیے نیٹو کو شامل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button