کراچی میں’’امیرزادوں‘‘کی ایک اور فیملی سے بدتمیزی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی کے علاقے فیروز آباد میں بگڑے امیر زادے جوڑے کی جانب سے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔کارسوار فیملی کو لڑکے اور اسکے ساتھ خاتون نے مبینہ طور پر راستہ نہ دینے پر ہراساں کیااورگاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔مبینہ طور پر دونوں میاں بیوی ہیں۔واقعے کے وقت گاڑی میں شہری، اہلیہ اور بچے بھی موجود تھے جنہوں نے مشتعل شخص اور خاتون سے بچنے کیلیے دروازے لاک کرلیے تھے۔سڑک پر ہنگامہ آرائی کرنے والے لڑکے اور خاتون نے گاڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو کار میں سوار شخص نے ویڈیو بنالی جس میں اگلا شیشہ ونڈ اسکرین ٹوٹنے کا منظر بھی ریکارڈ ہوگیا۔اس حوالے سے فیروز آباد پولیس نے رابطہ کرنے پر معلومات دیں کہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جبکہ متاثرہ شخص وسیم الطاف نے تحریری شکایت بھی درج کرادی ہے۔حکام نے بتایا کہ تحریری درخواست موصول ہونے کے بعد متاثرہ فیملی سے رابطہ ہوگیا ہے جو ڈیفنس ویو کی رہائشی ہے اور یہ معاملہ دو خاندانوں کے آپسی جھگڑے کی وجہ سے پیش آیا۔

مزید خبریں

Back to top button