لاہور ہائیکورٹ: غیر قانونی پتنگ بازی کیخلاف کارروائی پر رپورٹ طلب، ہوم سیکرٹری سے مزید جواب مانگ لیا گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور ہائیکورٹ میں پابندی کے باوجود شہر میں جاری مبینہ غیر قانونی پتنگ بازی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ہوم سیکرٹری کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر مزید وضاحت طلب کر لی۔

جسٹس ملک اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے مطابق بسنت پر پابندی کے باوجود کیمیکل ڈور کے استعمال اور پتنگ بازی کے واقعات جاری ہیں، جس سے شہریوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔

سماعت کے دوران ہوم سیکرٹری نے رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ ماضی میں بسنت کے دوران مختلف حادثات میں اموات اور زخمی ہونے کے واقعات پیش آئے، جن میں کرنٹ لگنے، چھتوں اور درختوں سے گرنے کے حادثات بھی شامل ہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے ہوم سیکرٹری سے تفصیلی جواب طلب کر لیا، جبکہ فریقین سے بھی مزید دلائل مانگے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button