روس کی پاکستان، افغانستان سے اختلافات ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی اپیل

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے باہمی اختلافات کو طاقت کے بجائے سفارتی اور سیاسی ذرائع سے حل کریں اور سرحدی کشیدگی میں فوری کمی لائیں۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں سرحدی علاقوں میں پیش آنے والے حالیہ واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور کابل مسلح تصادم کا خاتمہ کریں اور تمام متنازعہ معاملات کو مذاکرات، سفارت کاری اور سیاسی عمل کے ذریعے حل کریں۔

بیان میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے، کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ اپنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button