پنجاب میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 35 ہزار 719 افراد ڈی پورٹ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے، جبکہ اب تک صوبے سے 35 ہزار 719 افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت مختلف اضلاع سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس وقت 72 افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، جن کی ڈی پورٹیشن کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 14 ہزار سے زائد مرد، 7 ہزار 138 خواتین اور 14 ہزار 529 بچے شامل ہیں۔ ان افراد میں 11 ہزار 47 پروف آف ریزیڈنس (POR) رکھنے والے، 11 ہزار 135 افغان سٹیزن کارڈ (ACC) ہولڈرز اور 13 ہزار 537 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے صوبے بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کے انخلا کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں متعلقہ ادارے قانون کے مطابق اپنی کارروائیاں جاری رکھیں۔

مزید خبریں

Back to top button