700کلو وزنی ’’ڈونلڈ ٹرمپ بھینسا‘‘ سوشل میڈیا پر چھا گیا

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش میں ایک منفرد گلابی اور سنہری بالوں والا بھینسا، جسے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، عیدالاضحیٰ سے قبل عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 700 کلوگرام وزنی یہ نایاب بھینسا ڈھاکہ کے قریب نارائن گنج کے ایک فارم میں موجود ہے، جہاں اسے اس کے غیر معمولی سنہری بالوں کی وجہ سے “ٹرمپ” کا نام دیا گیا ہے۔

بھینسے کے مالک ضیاء الدین مردھا کے مطابق روزانہ بڑی تعداد میں لوگ، خصوصاً بچے اور سوشل میڈیا صارفین، اسے دیکھنے اور تصاویر بنانے کے لیے فارم کا رخ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق بھینسے کو روزانہ چار مرتبہ نہلایا جاتا ہے۔

محکمہ لائیوسٹاک کے مطابق البینو بھینسے انتہائی نایاب ہوتے ہیں، جن میں میلانین کی کمی کے باعث ان کا رنگ سفید یا گلابی نظر آتا ہے۔

مالک کے مطابق رش کے باعث بھینسا دباؤ کا شکار ہو کر وزن بھی کم کر چکا ہے، جس کے بعد عوامی رسائی محدود کر دی گئی ہے۔

اسی فارم میں دیگر بھینسوں کے دلچسپ نام بھی رکھے گئے ہیں جن میں “طوفان”، “فیٹ بوائے”، “سویٹ بوائے” اور برازیلین فٹبالر “نیمار” کے نام پر رکھا گیا ایک بھینسا بھی شامل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button