ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر بننے کے قریب

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک جلد تاریخ کے پہلے ٹریلین ائیر (کھرب پتی) بننے کے قریب پہنچ سکتے ہیں، جس کی وجہ ان کی کمپنی اسپیس ایکس کا ممکنہ آئی پی او ہے۔
رپورٹس کے مطابق اگر اسپیس ایکس 1750 ارب ڈالر کی متوقع مارکیٹ ویلیو کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں پیش کی جاتی ہے تو ایلون مسک کی مجموعی دولت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا، کیونکہ وہ کمپنی میں تقریباً 42 فیصد حصص کے مالک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسپیس ایکس جون 2026 کے وسط میں ابتدائی پبلک آفرنگ (IPO) کا منصوبہ رکھتی ہے، جس کا مقصد چاند اور مریخ پر انسانی مشنز سمیت خلائی منصوبوں کے لیے سرمایہ اکٹھا کرنا ہے۔
کمپنی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ طویل مدتی ہدف انسانی بقا کو زمین سے باہر لے جانا ہے، جبکہ اسٹار لنک اور دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ ٹیکنالوجی کو اس مشن کا اہم حصہ قرار دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ منصوبہ ایلون مسک کو ٹریلین ائیر بنانے کی سمت لے جا سکتا ہے، تاہم اس کے لیے مارکیٹ ویلیو، سرمایہ کاری اور اہداف کا حصول ایک بڑا چیلنج ہوگا۔



