پنجاب حکومت کا عیدالاضحیٰ پر سکیورٹی اقدام، کالعدم تنظیموں کو کھالیں جمع کرنے سے روکنے کی ہدایت

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالوں کی وصولی کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو مراسلہ بھجواتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ متعلقہ اداروں کو سخت نگرانی کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور ممکنہ سکیورٹی خدشات کو کم کرنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button