بانی پی ٹی آئی سے آج اہم ملاقاتیں، 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے شاہ احد، ایم این اے سہیل سلطان، سلمان بھابھا، شاہد نومی، طیبہ راجہ اور ساجدہ بیگم شامل ہیں۔ پارٹی کی جانب سے 6 افراد پر مشتمل فہرست باقاعدہ طور پر جیل انتظامیہ کو فراہم کی گئی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی بھی آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے گی، جہاں اہم سیاسی مشاورت متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button