کرم میں خوارجین کے 2 گروہوں کے درمیان بھتے کے معاملے پر لڑائی، 18 خوارج ہلاک

اسلام آبادآ(جانوڈاٹ پی کے)سینٹرل کرم میں خوارجین کے دو گروہوں کے درمیان بھتے کے معاملے پر شدید لڑائی ہوئی جس میں 18 خوارج مارے گئے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب حدودِ تھانہ چینارک، سینٹرل کرم کے علاقے مناتو میں فتنہ الخوارج کے کاظم گروپ اور ممتاز امتی گروپ کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ممتاز امتی گروپ کے 18 خوارجی مارے گئے جبکہ 3 خوارج لاپتا ہیں۔

فتنہ الخوارج کے گینگ لیڈر کاظم گروپ کے ایک خوارجی کے مارے جانے اور اورایک کے لاپتا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ہلاک ہوئے خوارج  کے لیے مناتو کے علاقے میں قبروں کی کھدائی کی جارہی ہے۔

ماضی میں بھی خوارج کے مختلف دھڑوں کے درمیان متعدد بار مسلح جھڑپیں ہو چکی ہیں۔مسلح جھڑپیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ عناصر کسی دینی یا نظریاتی مقصد کے علم بردار نہیں بلکہ محض اپنے ذاتی مفادات کے لیے فتنہ و فساد کو ہوا دے رہے ہیں۔

مقامی آبادی کے مطابق خوارج کی اندرونی لڑائیوں کے باعث عام شہریوں کی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق علاقے کےعوام کو ریاستی اداروں کی جانب سے دہشت گردعناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں پر مکمل اعتماد ہے، یہ خوارجی نہ صرف ریاست کے دشمن ہیں بلکہ اقتدار، پیسے اور اثرورسوخ کی جنگ میں ایک دوسرے کا خون بہانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

مزید خبریں

Back to top button