اسلام آباد کا جیو اسٹریٹجک دھماکہ: گوادر میں 17 ملین بیرل آئل ریزرو بنانے کا اعلان

اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)عالمی بساط پر پاکستان نے جیو اکنامکس کا ایسا شاندار اور جارحانہ ماسٹر اسٹروک کھیلا ہے جس نے بھارت اور متحدہ عرب امارات کے گٹھ جوڑ کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور خطے میں طاقت کا توازن یکسر تبدیل ہو گیا ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندیش اور ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈیڑھ سو ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کے شدید خطرات کے پیشِ نظر، پاکستان کی جاندار سفارت کاری رنگ لے آئی ہے اور سعودی عرب اور کویت نے پاکستان میں تاریخ کے سب سے بڑے اسٹریٹجک آئل ریزرو قائم کرنے کی باقاعدہ یقین دہانی کروا دی ہے۔ اس گیم چینجر منصوبے کے تحت کویت پاکستان میں 7 ملین بیرل جبکہ سعودی عرب 10 ملین بیرل تیل ذخیرہ کرنے کے لیے گوادر میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے جدید ترین اسٹریٹجک اسٹوریج کیپیسٹی تعمیر کریں گے، جس کے بعد پاکستان کسی بھی عالمی بحران کی صورت میں نوے سے ایک سو بیس دن کا تیل محفوظ رکھنے کے قابل ہو جائے گا اور ملکی عوام پر پٹرولیم قیمتوں کا بوجھ منتقل نہیں ہوگا۔ کویت کے سفیر عبدالرحمن جاسم الموتیری نے وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کر کے اپنی حکومت کی باقاعدہ منظوری سے آگاہ کر دیا ہے، جبکہ دوسری طرف امیر قطر بھی اگلے چند روز میں پاکستان کا تاریخی دورہ کر رہے ہیں جس میں سعودی عرب کے بعد قطر کے ساتھ بھی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ طے پانے کا قوی امکان ہے، جس کے تحت پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے اسکواڈرن، ایچ کیو نائن ایئر ڈیفنس سسٹم اور ڈرون فورس کی خلیج میں تعیناتی کے بعد پاکستان خطے کی سب سے بڑی ملٹری اور اکنامک پاور بن کر ابھرا ہے جس نے بھارتی بالا دستی کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ اس سنسنی خیز اور جیو اسٹریٹجک پیش رفت پر صحافی معظم فخر کا مکمل وی لاگ دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button