لاہور میں جعلی سموں کے ذریعے بینک فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، بینکر سمیت 3 افراد گرفتار

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) لاہور میں جعلی سموں کے ذریعے بینک فراڈ کرنے والا گروہ بے نقاب،این سی ای آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بینکر سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔
ڈائریکٹر این سی ای آئی اے علی وسیم کے مطابق ملزمان جعلی بائیومیٹرک کے ذریعے ڈپلیکیٹ سمیں حاصل کرتے تھے،ملزمان نے شہریوں کے آن لائن بینک اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے منتقل کیے گئے۔
کارروائی میں 2 موبائل فون اور 11 سمیں برآمد کر لی گئیں،مقدمہ پیکا ایکٹ اور تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کیا گیا۔
علی وسیم نے بتایا کہ مزید سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں ۔



