مستحق و نادار افراد کو سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال کیپٹن (ر) شاہین بٹ نے ملاقات کی، جس میں ایم ڈی بیت المال نے وزیرِ اعظم کو ادارے کی کارکردگی پر جائزہ پیش کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم نے بیت المال میں درخواستوں پر عملدرآمد میں تیزی اور درخواست جمع کرانے کے طریقہ کار کو مزید سہل بنانے کی ہدایت کی۔



