بصیرپور پولیس نےدوران سفر گرنے والے22لاکھ70ہزار روپے اصل مالک کے سپرد کر دیئے

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے)دیپالپور کےنواحی علاقہ بصیرپور میں شہری روزی خان ریکوری کی رقم لے کر اپنے بھٹہ خشت کی جانب جا رہا تھا بھرپورہ روڈ پر 22 لاکھ 70 ہزار روپےگرگئے رقم دورانِ گشت پولیس کو مل گئی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اصل مالک کو ٹریس آوٹ کیا اور رقم اس کے سپرد کر دی ہے شہریوں نےبصیر پور پولیس کی دیانتداری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے



