بانی پی ٹی آئی کا انتہائی سخت خط،مقتدر حلقوں کو بڑا سرپرائز دینے کی تیاری مکمل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)اڈیالا جیل سے ایک بار پھر ایسی بڑی اور غیر معمولی خبر سامنے آئی ہے جس نے ملکی سیاست کے درجہ حرارت کو اچانک انتہا پر پہنچا دیا ہے۔
معتبر ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مقتدر حلقوں کو ایک انتہائی سخت اور واضح خط لکھ دیا ہے جس میں اہم ترین معاملات پر دوٹوک مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔
اہم ترین خط کے سامنے آنے کے بعد سیاسی اور دفاعی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور پسِ پردہ بڑی ہلچل شروع ہو چکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی قیادت نے موجودہ سیٹ اپ اور اہم مہروں کو چیلنج کرنے کے لیے ایک بڑا سرپرائز تیار کر رکھا ہے جس کے ملکی سیاست پر انتہائی دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
حکومت اور مقتدر حلقوں کے بند کمروں میں بھی مشاورت کا عمل تیز کر دیا گیا ہے تاکہ اس نئی صورتحال کا جارحانہ جواب دیا جا سکے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا یہ سخت ترین مؤقف اور آنے والا نیا سرپرائز موجودہ نظام کی بنیادیں ہلا سکتا ہے اور اگلے چند دن ملک کی اگلی سیاسی سمت کا حتمی فیصلہ کر دیں گے۔




