میرپورخاص،محکمہ ثقافت سندھ کے زیر اہتمام مشاعرہ اور محفل موسیقی

میرپورخاص(رپورٹ:شاھدمیمن/جانوڈاٹ پی کے)محکمہ ثقافت سندھ کے زیر اہتمام مشاعرہ اور محفل موسیقی۔
میرپورخاص میں غیر فعال آرٹ کونسل، میوزیم، لائبریری اور آرٹ گیلری کو فعال کرنے کے سلسلے میں محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کے زیر اہتمام آرٹ کونسل کے احاطے میں "سخنِ سندھ” کے عنوان سے ایک شاندار سندھی-اردو مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں ادب دوست شہریوں، نوجوانوں اور معروف شعراء نے بھرپور شرکت کی تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ تھے جبکہ کراچی سے آنے والے ایم پی اے آصف موسیٰ، میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری، ٹی ایم سی چیئرمین سید شازل علی شاہ سمیت دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں مشاعرے میں معروف شعراء ایاز گل، تہذیب حافی، خلیل کھوسو، ماہر اجمیری،نوید سروش، پروفیسر اسد شوکت،پروفیر حبیب الرحمن چوہان، محمد علی منظر، مصطفیٰ ارباب، بخشڻ مہرانوی، ڈاکٹر ابراہیم، حسیب امبر، احمد سولنگی، عبدالخالق اسیر، حاجی ساند، یوسف لغاری، پروفیسر حبیب الرحمان، اسرا سحر، اشرف پلی، ایاز عمرانی اور سلیم شر نے سندھی اور اردو میں اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین سے بھرپور داد وصول کی مشاعرے میں بڑی تعداد میں نوجوانوں، خصوصاً 15 سے 25 سال کی عمر کے شرکاء نے شرکت کی، جو شعراء کا کلام نہایت دلچسپی اور سنجیدگی سے سنتے رہے اور خوب داد دیتے رہے مشاعرے کے بعد محفل موسیقی کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں معروف فنکار استاد رجب فقیر نے اپنا کلام پیش کرکے حاضرین خصوصاً نوجوانوں کو خوب محظوظ کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ میرپورخاص میں جو ادبی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں نوجوانوں کو ان سے سیکھنا چاہیے کیونکہ شاعری، کہانیاں اور ناول انسان کو شعور اور فکری پختگی عطا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرپورخاص میں میوزیم کی بحالی پر کام جاری ہے جبکہ نوجوان مصوروں اور موسیقی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ایک اکیڈمی بھی قائم کی جا رہی ہے تاکہ آرٹ سے وابستہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرکے ان کی صلاحیتوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا جاسکے۔



