ٹھل،گھرجلانے کے واقعہ میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار،علاقے میں کشیدگی برقرار،سردارآمنے سامنے آگئے

ٹھل(جانوڈاٹ پی کے)پسند کی شادی کے تنازع پر گاؤں جلانے کے واقعے میں پولیس نے مزید ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی فیضان علی نے گاؤں محمد صدیق آرائیں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔پولیس نے گاؤں میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک اورملزم کو گرفتار کیا جس کے بعد گرفتار ملزموں کی تعداد6ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق5مئی کو پسند کی شادی کرنے پر مسلح افراد نے گاؤں محمد صدیق آرائیں میں 150 گھروں کو آگ لگا دی تھی۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ متاثرین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے گاؤں میں پولیس پکٹ قائم کردی گئی ہے جبکہ مزید نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔فیضان علی نے کہا کہ پوری پولیس ٹیم گاؤں محمد صدیق آرائیں کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

گاؤں صدیق آرائیں میں 150 سے زائد گھر جلانے کے تنازع پر دونوں قبائل کے طاقتور سردار آمنے سامنے آ گئے ہیں،آگ،گولیاں،چیخیں اورتباہی،13روزبعد دونوں سرداروں کے بیانات نے کئی راز بے نقاب کر دیئے۔

مزید خبریں

Back to top button