کراچی: سٹی کورٹ کے باہر نصب انصاف کی علامت ‘ترازو’ کے پلڑے چوری

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)کراچی سے ایک انوکھا اور حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سٹی کورٹ (سیشن کورٹ) کے باہر نصب انصاف کی علامتی یادگار سے ترازو کے دونوں پلڑے نامعلوم چور اڑا لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، سٹی کورٹ کے گیٹ نمبر 5 کے باہر شہریوں اور سائلین کی توجہ کے لیے لوہے کا ایک بڑا ترازو بطور ماڈل نصب کیا گیا تھا، جو قانون اور انصاف کی بالادستی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم افراد اس ترازو کے دونوں وزنی پلڑے کاٹ کر چوری کر کے فرار ہو گئے۔

سیکیورٹی کے حصار میں موجود عدالتی احاطے کے باہر سے انصاف کی علامت کے پلڑے چوری ہونے پر شہریوں اور وکلا برادری میں حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button