لاہور: ٹریفک کی جدید ترین نگرانی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈرون سسٹم متعارف

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شہر کے ٹریفک نظام کو جدید اور سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پر مبنی ڈرون مانیٹرنگ سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنا، روڈ انجینئرنگ کے مسائل کو حل کرنا اور ٹریفک جام کی فوری وجوہات کا پتہ لگانا ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق، شہر میں کہیں بھی ٹریفک جام کی اطلاع ملنے پر ڈرون فوری طور پر متاثرہ جگہ پہنچ کر رکاوٹ کی وجہ کا جائزہ لے گا۔ مصروف اوقات میں نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تھرمل ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ یہ نظام نہ صرف رئیل ٹائم مانیٹرنگ اور فوری ردعمل کو یقینی بنائے گا، بلکہ اس کے ذریعے ون وے کی خلاف ورزی، رانگ پارکنگ، تجاوزات اور سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کی نشاندہی بھی کی جائے گی۔ ڈرون سے حاصل کردہ ویڈیو ڈیٹا کو محفوظ کر کے مستقبل کی ٹریفک پلاننگ اور اصلاحات کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو سفر میں واضح سہولت ملے گی۔

مزید خبریں

Back to top button