علی موسیٰ گیلانی کابانی پی ٹی آئی کو اپنے خلاف الیکشن لڑنے کا چیلنج

لاہور(جانوڈاٹ پی کے\ ویب ڈیسک )پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کو براہِ راست الیکشن کے میدان میں ٹکر لینے کا چیلنج دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں "سیاسی میدان” میں آنے کی دعوت دے دی، انہوں نے واضح کیا کہ وہ عمران خان سے نہیں ڈرتے اور نہ ہی انہیں ‘قیدی نمبر 804’ کے نام سے کوئی خوف ہے۔

 اس حوالے سے علی موسیٰ گیلانی نے اپنے تندوتیز ویڈیو بیان میں کہا کہ عمران خان کو ایک مصنوعی ہوا بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، حقیقت میں وہ کوئی اتنا بڑا طوفان نہیں ہیں۔

نکالیں عمران خان کو جیل سے، وہ آئے اور میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائے، ہمیں کوئی ڈر اور خوف نہیں ہے، جن کو ڈر ہے وہ اس کے خواب دیکھیں، ہم سیاسی لوگ ہیں اور اسے جمہوری نکیل ڈال کر رکھیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button