شہید سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کاجسدِ خاکی امام علی رضا کے روضے میں پہنچادیا گیا

مشہد(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی مشہد میں امام علی رضا کے روضے میں پہنچادیا گیا، نماز جنازہ کچھ دیر میں ادا کی جائے گی
آیت اللہ علی خامنہ ای، ان کی بیٹی بشریٰ خامنہ ای، داماد مصباح الہدیٰ باقری، بہو زہرا حداد اور تقریبا ڈیڑھ سال کی نواسی زہرا محمدی کے تابوتوں کو لاکھوں سوگواروں کے جلوس میں روضے تک پہنچایا گیا۔
شہید سپریم لیڈر کو آخری الوداع کہنے کے لیے مشہد کی سڑکوں پر عوام کا سمندر امڈ آیا، بچے، بڑے، بوڑھے، جوان اور خواتین سب نے ہی شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔



