انمول عرف پنکی کی جان کوخطرہ!سکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پولیس نے ملزمہ انمول عرف پنکی کی حفاظت کےلیے جاری سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔ ایک ایس پی،2ایس ڈی پی اوز،3 ایس ایچ اوز سمیت 40 اہلکاروں پر مشتمل انمول عرف پنکی کے لاک اپ کے باہر تعینات کردی گئی، ملزمہ کی کڑی نگرانی کیلئے 2 شفٹوں میں نفری تعینات کردی گئی۔ پہلی شفٹ صبح8سے رات 8 دوسری رات 8 سے صبح 8تک ہوگی۔لیڈی پولیس اہلکاروں کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنانے، لاک اپ اوراطراف میں لمحہ لمحہ سی سی ٹی وی مانیٹرنگ جاری ہے، پولیس کے مطابق لاک اپ کے اطراف چھتوں پر بھی اسنائپرز تعینات ہیں۔
حکام نے ہدایت کی ہے کہ عدالت منتقلی کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں، ملزمہ کوعدالت لانے لے جانے کیلئے خصوصی موبائل اسکواڈ تعینات ہوں گے، ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ سیکیورٹی پرماموراہلکاروں کیلئےبلٹ پروف جیکٹس فراہم کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
حکمنامے کے مطابق کسی بھی غفلت یانفری کی کمی کوسنجیدگی سےدیکھاجائے گا، پنکی کو کھانابھی مکمل چیکنگ کےبعدہی فراہم کرنے کیا جارہاہے، ایس پی لیاری سب ڈویژن کو عدالت منتقلی آپریشن کی نگرانی سونپ دی گئی
ایس ڈی پی او بغدادی اور رسالہ کو موبائل اسکواڈ سمیت کمانڈ دی گئی، ایس ایچ او بغدادی، رسالہ اور گارڈن کو گراؤنڈ انچارج مقرر کردیا گیا، کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کیلئے فوری رسپانس ٹیمیں الرٹ ہیں۔



