دیپالپور:چار روز قبل اغواء ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد،5سالہ بچی گدھاریہڑی تلےآکر جاں بحق

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)دیپالپور کے گاؤں شاہ پور میں شفیع کمھار ریہڑی پر مٹی لیکر جارہا تھا گدھا ریہڑی لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سپیڈ بریکر سے واپس آکر محنت کش غلام مصطفیٰ کی 5سالہ بچی پر چڑھ دوڑی بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئی۔
نواحی گاؤں جھوک دو ڈی میں فصل مکئی کے کھیتوں سے سےنامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق یہ ا لاش13مئی کو اغواء ہونیوالے زاہد کی ہے جس کا گزشتہ روز16مئی کو باپ کی رپورٹ پر اغواء کا مقدمہ درج ہوا ہےتھانہ ڈھلیانہ پولیس موقع پر پہنچ کر مصروف کاروائی ہے۔



