خیبرپختونخوا حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبر پختونخوا میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے جس کا چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے عوامی نوٹس جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران امریکا جنگ کے بعد توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے نافذ کیا گیا اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت مارکیٹیں دکانیں تجارتی مراکز رات 8 بند کرنے شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، خیبرپختونخوا حکومت نے اسمارٹ لاک ڈان نافذ کیا تھا۔
گزشتہ روز گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلی سہیل افریدی سے رابطہ کیا تھا اور خیبرپختونخوا اسمارٹ لاک ڈان ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔
وزیراعلی کی منظوری کے بعد حکومت خیبر پختونخوا نے نافذ کیے گئے مارکیٹوں، کاروباری مراکز اور تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار سے متعلق پابندیاں فوری طور پر معطل کرنے اور مقررہ اوقات کو تاحکم ثانی ختم کردیا گیا۔
حکومت نے شہریوں، تاجروں، مارکیٹوں، پلازوں، شادی ہالز، ریسٹورنٹس، صنعتوں اور سرکاری دفاتر سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بچاؤ کے اقدامات پر بدستور عمل کریں
غیر ضروری اور آرائشی روشنیوں کے استعمال سے گریز، ائیرکنڈیشنرز کے محتاط استعمال اور غیر ضروری بجلی خرچ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



