اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی فریم ورک پر عملدرآمد، امریکا نے فوجی وفد لبنان بھیج دیا

بیروت، واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے فریم ورک معاہدے پر عملدرآمد میں تعاون کے لیے فوجی وفد لبنان روانہ کر دیا۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دو سینئر حکام نے بتایا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اپنے اہلکار بیروت بھیجے ہیں، جو اگلے ہفتے روم میں ہونے والے لبنان اور اسرائیل کے درمیان تکنیکی مذاکرات سے قبل پہنچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان مذاکرات میں 26 جون کو امریکا کی سرپرستی میں طے پانے والے فریم ورک معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج مرحلہ وار لبنانی علاقے سے انخلا کریں گی۔

ترکی کی خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ سینٹ کام لبنان اور اسرائیل دونوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان معاہدہ اب عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ پہلے پائلٹ زون کا آغاز آئندہ چند روز میں متوقع ہے، جہاں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا عمل شروع کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button