چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی وزرا کی مداخلت کا نوٹس لیں،سعدیہ دانش

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر امیر مقام کی مسلسل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ناقابلِ قبول ہے۔
سرکاری وسائل اور پروٹوکول استعمال کرکے انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے،گلگت بلتستان میں سیاسی انجینئرنگ اور پری پول ریگنگ کی کوششیں جمہوری عمل پر حملہ ہیں،چیف الیکشن کمشنر امیر مقام کی انتخابی مداخلت کا فوری نوٹس لیں،وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں شرکت الیکشن قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو وفاقی حکومت کی سرپرستی کے ذریعے فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے،شفاف اور غیر جانبدار انتخابات یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،امیر مقام کو گلگت بلتستان بدر کیا جائے تاکہ آزادانہ انتخابات ممکن ہو سکیں
وفاقی وزیر امیر مقام کی مسلسل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ناقابلِ قبول ہے،سرکاری وسائل اور پروٹوکول استعمال کرکے انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے،گلگت بلتستان میں سیاسی انجینئرنگ اور پری پول ریگنگ کی کوششیں جمہوری عمل پر حملہ ہیں۔



