طیارہ حادثہ: بوئنگ 737 کارگو کا ملبہ کراچی منتقل، تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد روانہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے بوئنگ 737 کارگو طیارے کا اب تک برآمد ہونے والا ملبہ مزید تفتیش کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملبے کو کراچی ایئرپورٹ پر سوجیا بلڈنگ کے عقب میں رکھا جائے گا، جہاں حادثات کی تحقیقات کرنے والے ادارے ‘بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹی گیشن’ کا دفتر واقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک سمندر سے ملنے والا ملبہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ناکافی ہے، جس کی وجہ سے تحقیقات کا اگلا مرحلہ مزید پرزوں کی برآمدگی سے مشروط ہے۔
تحقیقاتی ٹیم ملبے کا ابتدائی معائنہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد واپس روانہ ہو چکی ہے۔ تاہم، طیارے کے اہم آلات اور بلیک باکس جیسے ضروری پرزے ملنے کی صورت میں ٹیم دوبارہ کراچی آ کر تفصیلی معائنہ کرے گی۔



