سجاول: مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر لعل بخش جتوئی کار حادثے میں جاں بحق


سجاول (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان مسلم لیگ (ن) سجاول کے ضلعی صدر اور سابق نائب ناظم جھوک شریف لعل بخش جتوئی جھوک کے قریب کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی کار سڑک کنارے کھڑے رولر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں لعل بخش جتوئی جان کی بازی ہار گئے۔
مرحوم لعل بخش جتوئی نے گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر صوبائی نشست کے لیے حصہ لیا تھا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی، جبکہ سیاسی و سماجی حلقوں نے لعل بخش جتوئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔