سجاول میں خوفناک حادثہ، رکشہ اور کار تصادم میں 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

سجاول (جانو ڈاٹ پی کے) سجاول جاتی روڈ پر رکشہ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں رضیہ جت، شاہجہان جت، جمن جتوئی اور بشیر جت شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کی شناخت دلبر جت اور حسین جت کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال سجاول منتقل کیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق گاؤں لکھاڈنو جت سے بتایا جا رہا ہے۔

جاتی روڈ پر پیش آنے والے اس افسوسناک حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button