ڈرگ کوئین پنکی کا22 مئی تک ریمانڈ منظور

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی کی عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کا22مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا، جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے قتل کیس میں ملزمہ پنکی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔عدالت نے ضلعی جنوبی کے دیگر 13 مقدمات میں ملزمہ کا عدالتی ریمانڈ دے دیا۔کراچی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو ضلع وسطی میں درج مقدمے کے سلسلے میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے جسمانی ریمانڈ کے معاملے پر وکلاء نے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی استدعا کردی۔سٹی کورٹ میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر عدالتی امور ٹھپ ہوگئے، وکلاء نے کہا کہ ملزمہ کی درخواست ضمانت پر زبانی فیصلہ کردیں، ملیر کورٹ نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ بجلی بحال ہونے کے بعد ہی کوئی آرڈر کیا جائے گا، اگر پان گٹکے کا کیس ہوتا تو آرڈر کردیتا، ہر ایف آئی آر میں ریمانڈ کی نوعیت الگ الگ ہے، کسی میں پہلا ریمانڈ ہے ،کسی میں دوسرا تو کسی میں مفرور تھی۔

مزید خبریں

Back to top button