پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے عوام کے لئے پیپلز ایئر ایمبولینس کا افتتاح کردیا

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے عوام کے لئے پیپلز ایئر ایمبولینس کا افتتاح کردیا۔پیپلز ائیر ایمبولینس کے ذریعے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں فوری طبی امداد اور مریضوں کی ہنگامی فضائی منتقلی ممکن بنائی جائے گی۔پیپلز ایئر ایمبولینس میں جدید طبی آلات، آکسیجن سسٹم اور مانیٹرنگ مشینوں کی تنصیب کی گئی ہے۔پیپلز ائیر ایمبولینس میں نوزائیدہ بچوں کی ہنگامی منتقلی کے لیے خصوصی انکیوبیٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔



