فیفا ورلڈکپ:ارجنٹینا نے انگلینڈ کو1-2 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اٹلانٹا(جانوڈاٹ پی کے)فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
اٹلانٹا میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
میچ کےدوسرے ہاف میں انگلینڈ نے ارجنٹینا کے خلاف گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کی۔ انگلینڈ کی جانب سے گول 55ویں منٹ میں گورڈن نے اسکور کیا۔
جس کے بعد ارجنٹینا نے بھی انگلینڈ کے خلاف گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ارجنٹینا کی جانب سے گول فرنانڈس نے 85ویں منٹ میں اسکور کیا۔
میچ کے اختتامی مراحل میں ارجنٹینا کی جانب سے دوسرا گول مارٹینز نے اسکور کیا اور ٹیم کو 1-2 کی برتری دلادی اور فائنل میں پہنچا دیا۔
واضح رہے کہ اسپین پہلے ہی فرانس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔ فیفا ورلڈکپ 2026 کا فائنل اتوار کو اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔



