رمضان کوسو قتل کیس کی سماعت،سابق ایس ایچ او حسین بخش راڄڑ کی ضمانت منظور، نئی انکوائری کمیٹی قائم

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) ڈیپلو کے قریب علی بندر روڈ پر گاڑی میں فائرنگ کر کے قتل کیے گئے رمضان کوسو کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ کیس میں نامزد سابق ایس ایچ او حسین بخش راڄڑ کی سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہو گئی ہے۔

مقتول کے ورثاء نے سابق ایس ایچ او حسین بخش راڄڑ پر براہِ راست فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

مقدمے میں نامزد ملزم پھلاج میگھواڑ مخبری کے الزام میں زیرِ حراست ہے جبکہ اس کا کوئی ضمانتی موجود نہیں۔ اسی طرح ملزم شوکت راہمون تاحال مفرور بتایا جا رہا ہے۔ دیگر ملزمان لال بجیر، عطا بجیر اور پرکاش میگھواڑ ضمانت پر رہا ہیں، جو گزشتہ روز ڈیپلو کی عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایچ او حسین بخش راڄڑ کی سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ ملزم راڄڑ اور پھلاج کو عدالت میں ویڈیو کال کے ذریعے پیش کیا گیا۔

دوسری جانب فریادی فریق کے عدم اعتماد پر آئی جی سندھ نے پرانی انکوائری کمیٹی ختم کرتے ہوئے ٹنڈو الہیار کے ڈی ایس پی کی سربراہی میں نئی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

نئی انکوائری کمیٹی کے سربراہ ڈی ایس پی ٹنڈو الہیار سماعت کے دوران ڈیپلو عدالت میں پیش ہوئے اور مہلت کی درخواست کی، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت 25 مئی 2026 مقرر کرتے ہوئے فریقین کو طلب کر لیا۔

مزید خبریں

Back to top button