سندھ ہائیکورٹ نےCCE-2024کے نتائج معطل کرتے ہوئے ریکارڈ سیل کرنے کا حکم دیدیا

کراچی/تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے)سندھ ہائیکورٹ نے کامبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامینیشن (CCE-2024) کے نتائج سے متعلق اہم حکم جاری کرتے ہوئے 6 مئی 2026 کو جاری کی گئی پریس ریلیز کو معطل کر دیا ہے۔ عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو مکمل ریکارڈ سیل کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالتی حکم (پٹیشن نمبر D-3048 آف 2026) کے مطابق درخواست گزار امیدواروں نے مؤقف اختیار کیا کہ تحریری امتحان میں صرف 70 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا، جن کے بارے میں مبینہ طور پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ کمیشن کے پسندیدہ تھے۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت دیگر فریقین کو 21 مئی 2026 کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی روکنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button