بدین،بیٹے کے تشدد سے تنگ ماں نے خودکشی کرلی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ پی کے)بدین میں آئس کے استعمال کے باعث جنم دینے والی ماؤں کی زندگیاں بھی محفوظ نہ رہیں بدین کھوسکی روڈ کے رہائشی رفیق عرف غضب ولد محمد بخش بھٹی، جو آئس کا عادی بتایا جاتا ہے، نے ایک ہفتہ قبل اپنی جنم دینے والی ماں پر تشدد کیا۔ ماں نے فریاد کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں اور پولیس سے رجوع کیا اور این سی بھی درج کرائی کہ اس کا بیٹا اس پر تشدد کرتا ہے، مگر پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا گیا۔ اگلے ہی دن اسی شخص نے دوبارہ اپنی ماں پر تشدد کیا، جس سے دل برداشتہ ہو کر ماں نے زہر کی گولیاں کھا لیں انہیں فوری طور پر انڈس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد ازاں حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔ دو روز تک علاج جاری رہنے کے بعد وہ زندگی کی جنگ ہار گئیں۔ گزشتہ ہفتے بھی وہنائی شریف کے قریب آئس کے عادی ایک بیٹے نے کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنی ماں کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button