نائب صدر حجرہ پریس کلب کے بھائی لالہ سجاد انتقال کر گئے

دیپالپور(وسیم احمد غوری/جانو ڈاٹ پی کے)نائب صدر حجرہ پریس کلب کے بھائی لالہ سجاد انتقال کر گئے،نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک۔تفصیلات کے مطابق حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے نائب صدر سردار محمد اکرم آف کھرل کلاں کے چھوٹے بھائی لالہ سجاد اچانک انتقال کر گئے جس کی خبر علاقے میں غم کی لہر دوڑا گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، صحافی برادری، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم لالہ سجاد کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ علاقے کی مختلف شخصیات نے سردار محمد اکرم اور اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔



