صدرِمملکت کا بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین،شہید ہونیوالے جوانوں کو خراج عقیدت پیش

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع بارکھان کے علاقے نوشم میں فتنہ ہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر شہداء کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے وطنِ عزیز کے امن، سلامتی اور دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ صدرِ مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ فتنہ ہندوستان اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button