سجاول:چوہڑ جمالی کے قریب کشتی سے گر کر ڈوبنے والے لڑکے کی لاش تاحال نہ مل سکی

سجاول (جانوڈاٹ پی کے) چوہڑ جمالی کے قریب آتھرکی کے علاقے میں دریائے سندھ اور سمندر کے سنگم پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 15 سالہ شبیر کاتیار کشتی سے گر کر ڈوب گیا۔

واقعے کے بعد سے ریسکیو ٹیمیں، مقامی افراد اور لواحقین مسلسل تلاش میں مصروف ہیں تاہم تاحال لڑکے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

ڈوبنے والے لڑکے کے اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ دشوار گزار صورتحال کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button