لاڑکانہ میں پولیس کے احتساب کا عمل تیز،منشیات فروشوں سے گٹھ جوڑ پر5اہلکار نوکری سے فارغ

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ میں ایس ایس پی احمد چودھری نے پولیس کے اندر اندرونی احتساب کا عمل تیز کرتے ہوئے منشیات فروشوں سے گٹھ جوڑ کرنے والے پانچ پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کردیا ہے جبکہ ایک اہلکار کے خلاف منشیات کا مقدمه بھی درج کرلیا گیا ہے۔

نوکریوں سے برطرف ہونے والوں میں عبدالقادر گھانگھرو، محمد اسماعیل جلبانی، بخت علی جاگرانی, وقار جلبانی اور گل محمد چاچڑ شامل ہیں.پوليس کے مطابق اہلکار گل محمد چاچڑ کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمه بھی درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button