بلڈڈونیشن کیمپ16مئی کوڈی ایس پی آفس دیپالپور میں منعقد ہوگا

دیپالپور(وسیم احمد غوری/جانوڈاٹ پی کے)جگنو تھیلی سیمیا کیئر سنٹر میں150سے زائد بچے زیرِ علاج ہیں جن کے لیے خون کی مسلسل ضرورت کے پیش نظر 16 مئی 2026 بروز ہفتہ صبح 10 بجے ڈی ایس پی آفس دیپالپور میں جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن اینڈ تھیلی سیمیا کیئر سنٹر کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔کیمپ کا اہتمام اوکاڑہ پولیس کے تعاون سے کیا جائے گا ۔ اس موقع پر شہریوں، نوجوانوں، سماجی شخصیات اور مخیر حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر خون عطیہ کریں تاکہ تھیلیسیمیا جیسے موذی امراض میں مبتلا بچوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔فاؤنڈیشن کے بانی و چیئر مین علی جگنو کا کہنا ہے کہ خون کا عطیہ دینا انسانیت کی خدمت کا عظیم عمل ہے اور ایک عطیہ کسی معصوم بچے کی زندگی بچانے کا سبب بن سکتا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 16 مئی کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر کے اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔



