دیپالپور:نعمت آئی کیئر سینٹر میں فری آئی کیمپ 15 مئی کو ہوگا

دیپالپور (وسیم احمد غوری/تحصیل رپورٹر/جانو ڈاٹ پی کے) الرحمت ہسپتال کے زیر اہتمام نعمت آئی کیئر سینٹر حویلی روڈ نزد رائیکوال پیٹرول پمپ پر 15 مئی 2026 بروز جمعہ ایک عظیم الشان فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یکم مئی کو لگائے گئے افتتاحی کیمپ میں درجنوں مریضوں کے کامیاب آپریشن کیے گئے تھے جس کے بعد اب مزید مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیمپ میں آنے والے مریضوں کو مفت آنکھوں کا معائنہ، مفت ادویات اور مفت آپریشن کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انتظامیہ کے مطابق تمام آپریشن الرحمت ہسپتال لاہور میں کیے جائیں گے جبکہ مریضوں کے آنے جانے کے اخراجات، آپریشن اور ادویات کا مکمل خرچہ ادارہ خود برداشت کرے گا۔ منتظمین نے اہل علاقہ سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ مستحق مریضوں تک اس فری آئی کیمپ کا پیغام پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔



