اوکاڑہ: خالو گینگ کے دو ارکان گرفتار، مسروقہ مال برآمد

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) اوکاڑہ کے علاقے تھانہ گوگیرہ کی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران خالو گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت خالد عرف خالو اور حسنین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تقریباً 7 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔

برآمد شدہ سامان میں 5 جانور، 3 موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ معہ گولیاں شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے درجنوں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button