تھرپارکر کے ایس ایس پی عبداللہ میمن کا تبادلہ، عمرکوٹ کے ایس ایس پی سہائی عزیز کو اضافی چارج سونپ دیا گیا

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) حکومتِ سندھ کے محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع تھرپارکر کے ایس ایس پی عبداللہ میمن کا فوری طور پر تبادلہ کر کے انہیں سی پی او سندھ کراچی رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ضلع عمرکوٹ کے ایس ایس پی سہائی عزیز کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ تھرپارکر کے ایس ایس پی کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے، جو مزید احکامات تک برقرار رہے گا۔

یہ نوٹیفکیشن 12 مئی 2026 کو حکومتِ سندھ کے پولیس ڈپارٹمنٹ کراچی سے جاری کیا گیا، جس پر انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو کی منظوری شامل ہے۔

پولیس محکمہ میں ہونے والی اس تبدیلی کے بعد ضلع تھرپارکر میں نئی انتظامی حکمت عملی سے متعلق مختلف حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button