بدین:پنگریو میں صحافی سجاد کھوسو کیخلاف جھوٹا مقدمہ خارج نہ کرنے پر احتجاجی مظاہرہ

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)شاہ لطیف پریس کلب پنگریو کے صحافی سجاد کھوسو کا نام گندم کے ڈھیر کو آگ لگانے کے جھوٹے مقدمے سے خارج نہ کرنے کے خلاف شاہ لطیف پریس کلب کے صحافیوں نے صدر گل محمد ویڑھو، نائب صدر علی گل کھوسو، جنرل سیکریٹری شنکر لال جماڑی اور سہیل آرائیں کی قیادت میں شاہ لطیف پریس کلب پنگریو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صحافیوں کے احتجاج میں شہریوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحافی سجاد کھوسو کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ صحافیوں نے ایس ایس پی بدین سے ملاقات کرکے تمام صورتحال سے آگاہ کیا، جس کے بعد ایس ایس پی نے صحافی کا نام خارج کرنے کا وعدہ کیا تھا، مگر 20 دن گزر جانے کے باوجود اب تک مقدمے سے نام خارج نہیں کیا گیا۔ انہوں نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ صحافی کے خلاف درج جھوٹا مقدمہ ختم کرکے انصاف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج جاری رکھا جائے گا۔



