ٹھٹھہ: سید ایاز علی شاہ شیرازی سے سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقاتیں، تعزیتی سرگرمیاں بھی جاری

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن)سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ دوسری جانب سید ایاز شاہ شیرازی کی جانب سے ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں کے لوگوں سے تعزیتیں بھی جاری ہیں

قومی اسمبلی کے رکن، فوڈ سیکیورٹی کے سابق وفاقی وزیر مملکت اور قومی اسمبلی کی مواصلات سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی سے شیرازی ہاؤس مکلی پر ٹھٹھہ کے سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر سید شبیر عرف عبدالحسین شاہ شکرالٰہی نے ملاقات کی۔

دوسری جانب سید ایاز علی شاہ شیرازی ہیلایہ پہنچے اور ہیلایہ کی معزز شخصیت شوکت گندرو کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، جبکہ ہیلایہ اسٹاپ پر مشتاق احمد کاتیار کی والدہ کی چالیسویں میں بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وڈیرو شاہجہان ہیلایو، نوح کاتیار، مشتاق احمد کاتیار سمیت علاقے سے تعلق رکھنے والے مختلف معززین بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button