ماتلی پریس کلب کے صدر ماجد حسین نوتکانی کی وفات پر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کا تعزیتی اجلاس

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے) ماتلی پریس کلب کے صدر ماجد حسین نوتکانی کی اچانک وفات پر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز ضلع بدین کا تعزیتی اجلاس ہوا جس میں شریک ضلعی صدر مرتضیٰ میمن سینئر نائب صدر ایم آ ر گدی نائب صدر دوئم گل ھنگورجو نائب صدر طاھر سموں جنرل سیکریٹری ناصر جت جوائنٹ سیکریٹری مبارک واہرو اطلاعات سیکریٹری فیضان اسلم میمن خازن اسلم پپو میمن اراکین ورکنگ کمیٹی فلاح میمن شاہنواز چاوڑو واصف علی وھڑو صادق میندھرو نے واجد علی نوتکانی کی آ انک وفات پر گھرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور واجد نوتکانی کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا دوسری طرف محکمہ اطلاعات بدین کا تعزیتی اجلاس انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں کی صدارت میں ضلعی اطلاعات دفتر بدین میں منعقد ہوا، جس میں انفارمیشن آفیسر عرفان علی جونیجو، فوٹو گرافر مقبول زئی مبارک میرانی اور دفتر کے دیگر عملے نے بھی شرکت کی تعزیتی اجلاس میں ماتلی کے سینئر صحافی اور ماتلی پریس کلب کے صدر ماجد حسین نوتکانی کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک پختہ نظریاتی صحافی تھے، جنہوں نے اپنی قلمی صلاحیتوں کے ذریعے صحافتی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ مرحوم کی وفات سے نہ صرف ماتلی بلکہ ضلع بدین کی صحافت میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکے گا، جبکہ صحافت کے لیے ان کی انجام دی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ماجد حسین نوتکانی کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے



