ماتلی پریس کلب کے صدر ماجد حسین نوتکانی کی نماز جنازہ ادا،سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

بدین( رپورٹر ایم آر گدی جانو ڈاٹ پی کام ) ماتلی پریس کلب کے صدر ماجد حسین نوتکانی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں رئیس شفیع محمد نوتکانی میں انتہائی رنج و غم کے ماحول میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی، صحافی برادری، تاجر تنظیموں، معززینِ علاقہ اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے مرحوم سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ مرحوم ماجد حسین نوتکانی اپنی شائستگی، نفاستِ گفتار، ملنساری اور عوامی خدمت کے جذبے کے باعث ہر دلعزیز شخصیت سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے صحافت اور سماجی شعبن میں نمایاں خدمات انجام دیں اور ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک کردار ادا کیا۔ مرحوم شیعہ علماء کونسل ٹنڈو محمد خان کے ضلعی صدر اور سیڈا کے چیئرمین بھی تھے، جہاں انہوں نے فلاحی اور سماجی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی جبکہ مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی شخصیات نے ان کی وفات کو ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ نماز جنازہ کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button