ٹھٹھہ:مکلی میں سندہ کے حقوق پر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے قومی کانفرنس کا انعقاد

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن)ضلع ٹھٹھہ کے ہیڈ کوارٹر مکلی میں سندہ کے حقوق پر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے قومی کانفرنس منعقد۔

ٹھٹھہ کے ہیڈ کوارٹر مکلی میں سندھ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ایک قومی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں سندھ کی زمینوں پر ہونے والے قبضوں، وسائل کی لوٹ مار، دریائے سندھ پر نئے ڈیم بنانے، جزائر پر قبضوں کے خلاف یک زبان ہو کر آواز اٹھانے پر زور دیا گیا۔ کانفرنس میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے زین شاہ، ریاض چانڈیو، نواز خان زئور، ڈاکٹر نیاز کالانی، اشرف پلیجو، نثار لغاری، نواز شاہ بھاڈائی، خادم ٹالپر سمیت قومی کارکنوں اور رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ کے وسائل کی لوٹ مار کر کے زمینوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں، سندھ کے حصے کے پانی پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، جبکہ سندھ کے حکمران سندھ کے استحصال اور تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ سندھ میں حکمرانوں کی جانب سے میرٹ کی پامالی کی جا رہی ہے، سندھ پبلک سروس کمیشن نے دکان کھول رکھی ہے، نوجوانوں کے حقوق پر سرعام ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں۔ ٹھٹھہ سمیت پورے سندھ میں جعلی کھاتوں کے ذریعے زمینوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں جس پر کسی صورت خاموش نہیں رہا جائے گا، قومی قیادت جدوجہد جاری رکھے گی۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور بربریت کے خلاف سندھ کے عام لوگوں کو بھی اپنی آواز بلند کرنا ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button