پیپلز پارٹی کی ٹھٹھہ میں تنظیم سازی مہم کا آغاز

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ ٹھٹھہ کی جانب سے تعلقہ ٹھٹھہ کے تمام علاقوں میں تنظیم سازی مہم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ ٹھٹھہ کے صدر عبدالحمید سومرو، انفارمیشن سیکریٹری بھورو سرکی، منور ہیلایو، معشوق ببر، نور محمد ببر، گل ملاح اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ گاؤں بھائی خان ببر پہنچے اور گاؤں والوں سمیت گاؤں سے تعلق رکھنے والے معززین سے تنظیم سازی کے بارے میں گفتگو کی۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی تعلقہ ٹھٹھہ کے صدر عبدالحمید سومرو کا کہنا تھا کہ وہ آج تنظیم سازی مہم کے حوالے سے گاؤں بھائی خان ببر پہنچے ہیں جبکہ تنظیم سازی مہم اور تنظیم کے معاملات پر پورے تعلقہ ٹھٹھہ کا دورہ کر کے پی پی پی کو ٹھٹھہ میں عوامی سطح پر مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button